Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / وقف بورڈ میں موظف عہدیداروں کی خدمات پر تنازعہ،موجودہ ملازمین کا عدم تعاون ، بورڈ میں درمیانی افراد کی مداخلت جاری

وقف بورڈ میں موظف عہدیداروں کی خدمات پر تنازعہ،موجودہ ملازمین کا عدم تعاون ، بورڈ میں درمیانی افراد کی مداخلت جاری

حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) وقف بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے سلسلہ میں بعض ریٹائرڈ عہدیداروں کی خدمات حاصل کرنے کا مسئلہ بورڈ میں تنازعہ کا سبب بن چکا ہے۔ مختلف شعبوں میں بورڈ کی کارکردگی میں سدھار اور ناجائز قبضوں کے سلسلہ میں فوری کارروائی کیلئے وقف بورڈ سے ریٹائرڈ ہونے والے تین عہدیداروں کو ع

حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) وقف بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کے سلسلہ میں بعض ریٹائرڈ عہدیداروں کی خدمات حاصل کرنے کا مسئلہ بورڈ میں تنازعہ کا سبب بن چکا ہے۔ مختلف شعبوں میں بورڈ کی کارکردگی میں سدھار اور ناجائز قبضوں کے سلسلہ میں فوری کارروائی کیلئے وقف بورڈ سے ریٹائرڈ ہونے والے تین عہدیداروں کو عارضی طور پر دوبارہ حاصل کیا گیا جبکہ دیگر محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے 4 ریٹائرڈ افراد کا عارضی تقرر کیا گیا ہے۔ یہ عارضی تقررات بورڈ میں تنازعہ کا سبب بن چکے ہیں اور موجودہ ملازمین و عہدیدار ان عارضی عہدیداروں کے ساتھ تعاون کرنے تیار نہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بعض بااثر افراد کی نمائندگی اور پیروی پر ان کی خدمات دوبارہ حاصل کی گئیں حالانکہ ان میں سے بعض ایسے ہیں جن پر اوقافی جائیدادوں کے تحفظ میں کوتاہی کا الزام ہے جبکہ وہ بورڈ میں برسر خدمت تھے۔ کارکردگی اور سابقہ ریکارڈ کو فراموش کرتے ہوئے ریٹائرڈ افراد کی خدمات حاصل کرنے پر موجودہ عہدیداروں اور ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ اسپیشل آفیسر نے ریٹائرڈ عہدیداروں کو جو ذمہ داریاں دی ہیں ان کی تکمیل کے سلسلہ میں برسر خدمت عہدیداروں اور ملازمین کا تعاون ضروری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین مبینہ طور پر ابھی تک اپنی کارکردگی کا بہتر مظاہرہ کرنے سے قاصر رہے۔ وقف بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ دیگر محکمہ جات سے بازمامور کئے گئے افراد میں ایک ریٹائرڈ پولیس عہدیدار کے علاوہ ریٹائرڈ ڈپٹی سکریٹری اور ریٹائرڈ ایم آر او شامل ہیں۔ وقف بورڈ کی سرگرمیوں پر اثر انداز ہونے والے افراد کی سفارش پر کریم نگر ضلع میں ایک ریٹائرڈ عہدیدار کو دی گئی ذمہ داریاں بورڈ کے ملازمین میں ناراضگی کا سبب بن چکی ہیں۔ کریم نگر میں اوقافی جائیدادوں کے کرایہ میں اضافہ میں اہم رول ادا کرنے والے بورڈ کے مستقل عہدیدار کو حیدرآباد واپس طلب کرتے ہوئے ریٹائرڈ شخص کو یہ ذمہ داری دے دی گئی جو سابق میں وہاں محکمہ ریونیو میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بورڈ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ ملازمین کو اہم ذمہ داری دینے کی صورت میں ملازمین کے حوصلے پست ہوجائیں گے۔ وقف بورڈ کے اُمور میں درمیانی افراد اور بعض نام نہاد صحافیوں کی سرگرمیوں سے بھی کارکردگی متاثر ہونے کی شکایات مل رہی ہیں۔ یہ افراد بورڈ میں عارضی تقررات اور دیگر اُمور میں مداخلت کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT