Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وقف بورڈ کی غیر کارکردگی سے ائمہ و موذنین اعزازیہ محروم

وقف بورڈ کی غیر کارکردگی سے ائمہ و موذنین اعزازیہ محروم

دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ، کوئی پرسان حال نہیں

جگتیال /25 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ
نیوز ) وقف بورڈ کی غیر کارکردگی سے ضلع جگتیال کے کئی امام و موذنین سرکاری اعزازیہ سے محروم دفتر کے چکرکاٹنے پر مجبور کوئی پرسان حال نہیں ۔ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر سے دو سال قبل امام اور موزنین کو سرکار کی جانب سے اعزازیہ کی فراہمی کیلئے اسکیم کا آغاز کیا اور اس کی محکمہ اقلیتی بہبود اور وقف بورڈ کو ذمہ داری دی ۔ متحدہ ضلع کریم نگر میں جگتیال اور اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے امام و موذنین نے تمام درخواست فارمس کو ایک کریم نگر محکمہ وقف بورڈ میں داخل کئے لیکن کسی ایک امام و موذنین کو بھی حکومت کی جانب سے اعزازیہ کی منظوری عمل میں نہیں آئی ۔ دریافت کرنے پر کریم نگر سے کوئی ریکارڈ ہی محکمہ وقف حیدرآباد کو نہیں گیا ۔ بعد ازاں دوبارہ روانہ کئے گئے اس کے بعد نئے اضلاع کا قیام عمل میں آیا ۔ تقریباً 10 ماہ کا عرصہ ہورہا ہے ۔ چار ماہ قبل چند امام و موذنین کو ہی ان کے اکاونٹس میں رقم جمع ہوئی ماباقی امام و موذنین اعزازیہ کے منتظر اور بینک کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں ۔ جگتیال ضلع میں وقف بورڈ کا کوئی پرسان حال نہیں ہے نہ ہی کوئی وقف انسپکٹر سے نہ ہی کوئی عملہ اور اقلیتی بہبود بھی انچارج ڈسٹرکٹ ویلفیر آفیسر اور عارضی ملازمین کے رحم و کرم پر چل رہا ہے ۔ امام و موذنین نے حیدرآباد آفس کو بھی پہونچ کر دریافت کرنے پر کوئی صحیح جواب ملنے سے قاصر ہے ۔ شہر جگتیال کے علاوہ کئی اطراف و اکناف کے ا مام و موذنین سرکاری اعزازیہ کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں ۔ ارباب مجاز اور ریاستی چیف منسٹر سے گذارش ہے کہ اس جانب توجہ دیتے ہوئے تمام امام و موذنین کو اعزازیہ کی منظوری عمل میں لائیں ۔

TOPPOPULARRECENT