Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف بورڈ کی فائلوں میں الٹ پھیر کا شاخسانہ ، اسسٹنٹ سکریٹری وقف بورڈ محمد سلطان محی الدین معطل

وقف بورڈ کی فائلوں میں الٹ پھیر کا شاخسانہ ، اسسٹنٹ سکریٹری وقف بورڈ محمد سلطان محی الدین معطل

حیدرآباد ۔ 26۔ اکتوبر (سیاست نیوز) وقف بورڈ کی فائلوں میں مبینہ الٹ پھیر اور عدالتی فیصلہ کے بارے میں اعلیٰ عہدیداروں کو گمراہ کرنے کی پاداش میں اسسٹنٹ سکریٹری وقف بورڈ محمد سلطان محی الدین کو معطل کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں عہدیدار مجاز کے فیصلہ کے بعد چیف اگزیکیٹیو آفیسر نے احکامات جاری کئے ۔ معطل شدہ عہدیدار کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تحقیقات کی تکمیل تک حیدرآباد میں موجود رہیں۔ بتایا جاتاہے کہ شاہی جامع مسجد ادونی ضلع کرنول کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے انتخابات کے بارے میں ریاستی ہائیکورٹ نے جو احکامات جاری کئے تھے ، مذکورہ اسسٹنٹ سکریٹری نے گمراہ کن رپورٹ پیش کی جس کے باعث چیف اگزیکیٹیو آفیسر کے خلاف تحقیر عدالت کی نوٹس جاری ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ عہدیدار نے متعلقہ ریکارڈ میں تحریف کرتے ہوئے ٹائپ شدہ حصہ کو کاٹ کر قلم سے تحریر کیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں متعلقہ اسٹاف کو دھمکی دی اور یہ ساری سرگرمیاں سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ تمام تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد عہدیدار مجاز نے اسسٹنٹ سکریٹری سلطان محی الدین کو معطل کرنے فیصلہ کیا ہے۔ معطلی کے احکامات مذکورہ عہدیدار کو روانہ کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT