Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وقف بورڈ کے انسپکٹر آڈیٹر کھمم معطل

وقف بورڈ کے انسپکٹر آڈیٹر کھمم معطل

ائمہ و موذنین کے اعزازیہ اسکیم کی عمل آوری میں تساہلی کا شاخسانہ
حیدرآباد۔/8 جون، ( سیاست نیوز) ائمہ و مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کی اسکیم پر عمل آوری میں تساہل برتنے پر وقف بورڈ کے انسپکٹر آڈیٹر کھمم کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدرنشین وقف بورڈ نے انسپکٹر ضلع کھمم فیاض کی معطلی کی ہدایت دی اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر منان فاروقی نے احکامات جاری کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تمام اضلاع میں ائمہ اور مؤذنین کے ماہانہ اعزازیہ کی اسکیم پر موثر انداز میں عمل کیا جارہا ہے جبکہ رمضان المبارک کے باوجود کھم سے ایک بھی درخواست کو منظوری کیلئے انسپکٹر آڈیٹر نے وقف بورڈ روانہ نہیں کیا۔وقف بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود انسپکٹر نے غفلت و لاپرواہی سے کام لیا جس کے نتیجہ میں ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ رمضان المبارک کے پیش نظر وقف بورڈ نے ائمہ و مؤذنین کے اعزازیہ کے تمام درخواستوں کی یکسوئی مکمل کرلی ہے۔ کھمم ضلع کی درخواستوں کو انچارج انسپکٹر کے ذریعہ حاصل کرتے ہوئے ان کی جلد یکسوئی کردی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT