Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / وقف کونسل قانون ،وزارت اقلیتی امور کی کمیٹی کا اجلاس

وقف کونسل قانون ،وزارت اقلیتی امور کی کمیٹی کا اجلاس

نئی دہلی ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت اقلیتی امور کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا تاکہ مرکزی وقف کونسل اور وقف (ترمیمی) قانون پر تبادلہ خیال کیا جاسکے اور اس کی مؤثر عمل آوری کے چیلنج کا سامنا کیا جاسکے۔ یہ اجلاس کل شام منعقد کیا گیا تھا۔ جس کی صدارت مرکزی وزارت اقلیتی امور کی وزیر نجمہ ہپت اللہ نے کی اس موقع پر اجلاس میں کمیٹی ارکان نے اپنی تجاویز پیش کیں تاکہ قانون پر مؤثر عمل آوری ہوسکے۔ نجمہ ہپت اللہ نے کمیٹی کے ارکان کو ان اقدامات سے واقف کروایا جس کے ذریعہ مسائل کی یکسوئی ہوسکے جو ارکان نے پیش کئے تھے۔ انہوں نے ارکان کے قابل قدر مشوروں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تیقن دیا کہ ان کی تجاویز پر ممکنہ حد تک عمل کرنے کی کوششکی جائیگی۔ اجلاس میں لوک سبھا ارکان انور راجھا، مولانا اسرارالحق محمد، ای پی محمد بشیر اور راجیہ سبھا ارکان علی انورانصاری اور جوائے ابراہام نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT