Wednesday , October 17 2018
Home / Top Stories / ’’ولیج راک اسٹار‘‘ آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب 

’’ولیج راک اسٹار‘‘ آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب 

ممبئی : ریماداس کی قومی ایوارڈ یافتہ فلم ’ولیج راک اسٹار‘کو 2019ء کیلئے ۹۱؍ ویں اکیڈمی ایوارڈوں میں سب سے بہترین فلم کے زمرہ میں بھارت کی نمائندگی کرنے کیلئے چنا گیا ہے ۔ فلم فیڈریشن آف انڈیا نے آج اس بات کااعلان کیا ہے ۔ ریماداس کے آسام واقع اپنے گاؤں کے پس منظر پر بنی ’’ ولیج راک اسٹار‘ ‘ عجیب و غریب بچوں کی کہانی پر مبنی ہے ۔ فلم کا ورلڈ پریمیئر ٹورنٹو انٹر نیشنل فلم فیسٹیو ل 2017ء میں ہوا تھا ۷۰؍ سے زیادہ مشہور بین الاقوامی فلم مہا اتسو ؤں میں یہ فلم دکھائی جاچکی ہے ۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘عالیہ بھٹ کی فلم ’راضی ‘ اور رانی مکرجی کی فلم ’ ہچکی ‘ آسکر کی دوڑمیں شامل تھیں لیکن آسکر ولیج راک اسٹار کی حصہ میںآئی ۔

TOPPOPULARRECENT