Wednesday , December 12 2018

ولیج ریونیو آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

نظام آباد:18؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی بی کے عہدیداروں نے ولیج ریونیو آفیسر کو رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ یہ واقعہ آج ضلع نظام آباد کے ڈچپلی منڈل کے موضع امروتا پور میں پیش آیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو کی اطلاع کے بموجب ڈچپلی منڈل کے امروتا پور اور ملا پلی کے وی آر او بھوپت ریڈی امروتا پور سے

نظام آباد:18؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اے سی بی کے عہدیداروں نے ولیج ریونیو آفیسر کو رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ یہ واقعہ آج ضلع نظام آباد کے ڈچپلی منڈل کے موضع امروتا پور میں پیش آیا۔ اے سی بی ڈی ایس پی مسٹر سنجیو رائو کی اطلاع کے بموجب ڈچپلی منڈل کے امروتا پور اور ملا پلی کے وی آر او بھوپت ریڈی امروتا پور سے وڈنا نامی کسان کو پٹہ دار پاس بک کی فراہمی کیلئے 10 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کیا وڈنا نے دو سال قبل امروتا پور میں زرعی اراضی خریدی کی۔ پٹہ دار پاس بک کی تیاری کیلئے وی آر او بھوپ ریڈی 10 ہزار روپئے رشوت کا مطالبہ کرنے پر 6 ہزار روپے معاہدہ طئے ہوا اور ایک ہزار روپئے اڈوانس کے طورپر حوالے کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT