Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مصر میں آمد

ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مصر میں آمد

صدر مصر عبدالفتح السیسی سے ملاقات ، چہارشنبہ کو دورہ برطانیہ
قاہرہ ۔ /4 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہونچ گئے ۔ مملکت سعودی عرب میں اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے ۔ اس دورہ سے مسرور صدر مصر عبدالفتح السیسی نے قاہرہ کے ایرپورٹ پہونچ کر شہزادہ کا خیرمقدم کیا اور ان کے طیارہ تک سرخ قالین بچھائی گئی تھی ۔ شہزادہ محمد السیسی سے تفصیلی ملاقات اور بات چیت کریں گے ۔ مصر میں علاقائی اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی ۔ چہارشنبہ کو برطانیہ روانہ ہونے سے قبل وہ صدر مصر کے علاوہ دیگر عہدیداروں سے بات چیت کریں گے ۔ سعودی عرب علاقائی استحکام کیلئے مصر کو اپنا اہم حلیف ملک مانتا ہے ۔ 2013 ء میں اسلام پسند سربراہ محمد مرسی کی بے دخلی کے بعد سابق فوجی سربراہ السیسی علاقائی استحکام کیلئے اہم لیڈر بنائے جاتے ہیں ۔ سعودی عرب میں مرسی کی اخوان المسلمین پر شبہ ظاہر کیا تھا اور قاہرہ سے اپنے سفیروں کو واپس طلب بھی کیا تھا ۔ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا یہ دورہ مارچ کے اواخر میں منعقد ہونے والے مصر صدارتی انتخابات سے قبل ہوا ہے ۔ السیسی نے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ دوسری میعاد کیلئے منتخب ہوں گے ۔ سعودی عرب اور مصر کے درمیان قریبی تعلقات ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT