Thursday , May 24 2018
Home / عرب دنیا / ولیعہد محمد بن سلمان کا بیرونی دورہ

ولیعہد محمد بن سلمان کا بیرونی دورہ

ریاض ۔ 3 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے ولیعہد اپنے پہلے بیرونی دورہ کے ابتدائی مرحلے میں کل مصر پہونچیں گے ۔ پرنس محمد بن سلمان قاہرہ کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ جس کے بعد وہ چہارشنبہ کو برطانیہ کیلئے سفر کریں گے ۔ سلطنت متحدہ میں پرنس محمد کی میزبان وزیراعظم تھریسا مئے کے ساتھ بات چیت منعقد ہوگی اور پھر سعودی ولیعہد 19 تا 22 مارچ امریکہ کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔ ان دوروں کا مقصد سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ مشغول کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ شاہ سعود سلمان بن عبدالعزیز کے فرزند نے ملک میں ترقی پسندانہ اقدامات کے روح رواں کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی ہے ۔ مصر کو سعودی عرب کا کلیدی علاقائی حلیف سمجھا جاتا ہے ۔ قاہرہ کو پرنس محمد کا دورہ وہاں اواخر مارچ مقررہ صدارتی انتخابات سے قبل ہورہا ہے جس میں موجودہ صدر عبدالفتح السیسی پسندیدہ امیدوار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT