Saturday , January 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ولیمسن ونڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے کیوی ٹیم کے کپتان مقرر

ولیمسن ونڈے اور ٹوئنٹی 20 سیریز کیلئے کیوی ٹیم کے کپتان مقرر

شارجہ ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی 20 اور ونڈے سیریز کیلئے کین ولیمسن کو کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ شارجہ ٹسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے برنڈن مکالم اور فاسٹ بولر ٹم سائوتھی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئنٹی 20 میچ 4 اور 5 ڈسمبر کو دبئی میں ہوں گے۔ ولیمسن کے تقرر سے واضح ہوتا ہے کہ وہی مستقبل میں مکال

شارجہ ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی 20 اور ونڈے سیریز کیلئے کین ولیمسن کو کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ شارجہ ٹسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے برنڈن مکالم اور فاسٹ بولر ٹم سائوتھی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹوئنٹی 20 میچ 4 اور 5 ڈسمبر کو دبئی میں ہوں گے۔ ولیمسن کے تقرر سے واضح ہوتا ہے کہ وہی مستقبل میں مکالم کے جانشین بنیں گے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے چیف سلیکٹر بروس ایڈگر نے کہا ہیکہ 5 ونڈے اور 2ٹوئنٹی 20 مقابلوں میں کپتانی سے 24 سالہ ولیمسن کو قیمتی تجربہ حاصل ہو گا۔ ایڈگر کے مطابق مکالم ،ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ سری لنکا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں میں کھلاڑیوں کو بہت زیادہ کھیلنے سے بچانے کی غرض سے بورڈ نے یہ حکمت عملی اپنائی ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ گزشتہ ہفتہ آسٹریلیائی بیٹسمین فلپ ہیوز کی موت سے پہلے ہوا تھا اور کھلاڑیوں کو آرام دینے کی حکمت عملی سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل دوسرے کھلاڑیوں کو آزمانے کا موقع ملتا ہے۔ ہیوز کی حادثہ میں موت اور نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف سیریز میں آرام دینے کا کوئی تعلق نہیں بلکہ بورڈ کا یہ فیصلہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کو تیار کرنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT