Monday , February 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ولیمسن کی شاندار بیٹنگ،انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈفاتح

ولیمسن کی شاندار بیٹنگ،انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈفاتح

ویلنگٹن۔13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )کپتان کین ولیمسن(72) اور مارٹن گپٹل (65) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو تین مقابلوں کی ٹوئنٹی20 سیریز کے میچ میں 12 رنز سے شکست دے کر ٹورنمنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی۔نیوزی لینڈ نے20 اوورس میں پانچ وکٹ پر196 رن کا مضبوط اسکور بنانے کے بعد انگلینڈ کے چیلنج کو نو وکٹ پر184 رن پر روک لیا۔نیوزی لینڈ کے دو میچوں میں یہ پہلی جیت رہی جبکہ انگلینڈ کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مین آف دی میچ ولیمسن نے محض 46 گیندوں پر چار چوکے اور چار چھکے لگاتے ہوئے 72 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔انہوں نے مارٹن گپٹل (65) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 82 رن کی قیمتی شراکت کی۔کیوی کپتان 18 ویں اوور کی آخری گیند پر جب آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ کا اسکور169 رنز تک پہنچ چکا تھا۔ولیمسن چوتھے وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کا پانچواں وکٹ 181 کے اسکور پر19 ویں اوور کے آخری گیند پر گرا۔نیوزی لینڈ نے آخری اوور میں 15 رنز بنا کر اسکور196 پہنچایا اور یہی اوور آخر میں دونوں ٹیموں کے درمیان کامیابی اور شکست کا فرق ثابت ہوا۔اس اوور میں وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ نے دو چھکے لگائے اور 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔اوپنر مارٹن گپٹل نے 40 گیندوں پر 65 رنز میں چھ چوکے اور تین چھکے لگائے ۔مارک ووڈ نے20 اورکولن منرو نے11 رن بنائے ۔مارک ووڈ نے51 رن پر دو وکٹ اور عادل راشد نے 36 رن پر دو وکٹ لئے ۔انگلینڈ کی ٹیم ایک وقت17 ویں اوور میں پانچ وکٹ پر158 رن بنا کر کامیابی کی طرف گامزن تھی لیکن اس کے بعد اس نے 14 رن کے وقفے میں چار وکٹ گنوائے اور اسے 12 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ڈیوڈ ملان نے40 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 59، ایلیکس ہیلز نے 47 اور ڈیوڈ ویلی نے 21 رنز بنائے ۔ٹرینٹ بولٹ نے18 ویں اوور میں مسلسل گیندوں پر دو وکٹ لے کر انگلینڈ کی جدوجہد کو توڑ دیا۔بولٹ نے46 رن پر دو وکٹ، مشیل سیٹنر نے 29 رن پر دو وکٹ اور ایش سودھی نے 49 رن پر دو وکٹ لئے ۔

TOPPOPULARRECENT