Tuesday , December 18 2018

ولیمسن کی نصف سنچری ،نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں 253/5

ویلنگٹن ۔5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان یہاں کھیلا جارہا دوسرا اور آخری ٹسٹ دلچسپ مراحل میں داخل ہوچکا ہے جیسا کہ مقابلے کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز اسکور کرلئے ہیں لیکن اسے سری لنکا پر صرف 118 رنز کی ہی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ میزبان ٹیم کیلئے کین ولیمسن نے 200 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے 80 رنز اسکور کرنے کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹسمین بی جی واٹلنگ کے ہمراہ چھٹی وکٹ کیلئے 94 رنز کی غیرمفتوح رفاقت نبھا لی ہے۔ واٹلنگ نے 140 گیندوں میں 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 48 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ سری لنکا کیلئے نوون پرادیپ نے 57 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ قبل ازیں سری لنکا کے سینئر بیٹسمین کمارا سنگا کارا کی ڈبل سنچری کی بدولت مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 357 رنز اسکور کرتے ہوئے نیوزی لینڈ پر 136 رنز کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ سنگاکارا نے 78/5 کی نازک صورتحال پر 306 گیندوں میں 18 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 203 رنز اسکور کئے۔

TOPPOPULARRECENT