Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / ولیمسن کی نصف سنچری ‘نیوزی لینڈ دوسرے ونڈے میں فاتح

ولیمسن کی نصف سنچری ‘نیوزی لینڈ دوسرے ونڈے میں فاتح

شارجہ۔13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوز ی لینڈ نے پاکستانی کپتان اور کوچ کے خدشات درست ثابت کرتے ہوئے دوسرے ونڈے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5 مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن خاص طور پر ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا۔ مہمان ٹیم نے 253رنز کا مطلوبہ نشانہ 6وکٹوں نقصان کے بعد 46 اوورس میں حاصل کرلیا۔ کین ولیمسن نے قا

شارجہ۔13 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوز ی لینڈ نے پاکستانی کپتان اور کوچ کے خدشات درست ثابت کرتے ہوئے دوسرے ونڈے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 5 مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ہے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن خاص طور پر ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا۔ مہمان ٹیم نے 253رنز کا مطلوبہ نشانہ 6وکٹوں نقصان کے بعد 46 اوورس میں حاصل کرلیا۔ کین ولیمسن نے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے ناقابل شکست 70 رنز کی اننگز کھیلی۔ لیوک رونکی، ڈین براونلی اور اینٹن ڈیوچچ نے مقصد کی تکمیل میں ان کا ساتھ نبھایا۔ حارث سہیل نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیت سے حیران کیا۔ انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نو اوورس میں 48 رنز دے کر تین وکٹ لیے۔آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بیٹنگ کے بعد پاکستان کی بولنگ بھی ناکام رہی۔ براونلی 47 اور ڈیوچچ 58 نے نیوزی لینڈ کو 103کا آغاز فراہم کیا۔ راس ٹیلر دو اور ٹام لیتھم تین رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ دونوں کو حارث سہیل نے پویلین کی راہ دیکھائی۔ کورے اینڈرسن بھی 10 رنز بنا کر حارث کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔آفریدی نے براونلی کو بولڈ کیا، وہ ونڈے میں ان کی بولنگ پر بولڈ ہونے والے 100 ویں بیٹسمین ہیں۔

پاکستان نے سات بولرز کو آزمایا۔ احمد شہزاد کے علاوہ اسد شفیق سے بھی فی کس ایک اوور کروایا۔ قبل ازیں پاکستان ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 48.3 اوورز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو اننگز کے آ غاز سے ہی شدید دباؤ کا سامنا رہا اور20 رنز پر اس کے تین جبکہ 97 رنز پر چار بیٹسمین پویلین پہنچ لوٹ چکے تھے۔پانچویں وکٹ کے لئے محمد حفیظ اور مصباح الحق نے 66 رنز بناکر پاکستان کو کسی حد مشکلات سے نکالا۔ محمد حفیظ نے نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 جبکہ مصباح الحق نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چار ، مچل میک کلینگھن نے تین، ایڈم ملن نے دو، اور کورے اینڈرسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاہد آ فریدی نے جارحانہ انداز اختیارکیا انہوں نے 14 گیندوں پر ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے، حارث سہیل نے 33، سرفراز احمد نے 23، وہاب ریاض نے 14 اور سہیل تنویر نے14 رنز بنائے۔

TOPPOPULARRECENT