Friday , July 20 2018
Home / عرب دنیا / ولی عہدسعودی عرب کے دورہ لاس اینجلس

ولی عہدسعودی عرب کے دورہ لاس اینجلس

ریاض۔یکم اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان آج اتوار کو سیاٹل سے لاس اینجلس روانہ ہوں گے۔ ولی عہد کے دورہ امریکہ میں لاس اینجلس پانچواں اسٹیشن ہے جہاں ان کی ملاقات اہم شخصیات سے ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق لاس اینجلس میں ولی عہد ہالی وڈ کا بھی دورہ کرکے فلمی صنعت کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ امریکی کمپنی فوکس کے سربراہ رابرڈ مارڈچ ولی عہد کے اعزاز میں پیر کو عشائیہ دیں گے جس میں شہر کی اہم شخصیات کے علاوہ ہالی وڈ کی مشہور ہستیاں شرکت کریں گی۔ ڈزنی لینڈ کے سربراہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT