Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ومبلڈن : جوکویچ کی پیشرفت فیڈرر کو پہلے راؤنڈ میں مشکل ہوئی

ومبلڈن : جوکویچ کی پیشرفت فیڈرر کو پہلے راؤنڈ میں مشکل ہوئی

لندن ، 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) سال کے تیسرے گرانڈ سلام ومبلڈن میں عالمی نمبر 1 سربیا کے نواک جوکویچ نے برطانوی وائلڈ کارڈ جیمز وارڈ کو 6-0، 7-6 ، 6-4 سے شکست دے کر پیش رفت کرلی۔ تاہم سات مرتبہ کے چمپئن روجر فیڈرر کو سکنڈ راؤنڈ میں پہنچنے میں دقت کا سامنا ہوا جیسا کہ ارجنٹینا کے گیڈو پیلا کے مقابل اُن کی جیت کے اسکور 7-6(7/5)، 7-6(7/3)، 6-3 سے عیاں ہے۔ 34 سالہ سوئس لجنڈ نے 2012ء سے کوئی میجر ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔ اب انھیں آخری 32 میں جگہ پانے کیلئے برٹش کوالیفائر مارکوس ولیز سے کھیلنا ہے۔ ویمنس سیکشن میں امریکہ کی وینس ولیمز نے کروشیا کی ڈوناوکس کو 7-6 ، 6-4 سے ہرایا۔ اسپین کی گبرائن مگاروزا نے اٹلی کی کمیلا گریگوری کو ایک کے مقابلے میں دو سٹ سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT