Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ومبلڈن سیڈنگ میں جوکووچ کو نڈال پر برتری

ومبلڈن سیڈنگ میں جوکووچ کو نڈال پر برتری

لندن ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن نے ٹینس کو آج یکسر الٹ دیا جب نواک جوکووچ کو عالمی نمبر ایک رفائل نڈال سے آگے رکھتے ہوئے ٹاپ سیڈ نامزد کیا گیا جبکہ ڈیفنڈنگ چمپئن اینڈی مرّے کو سات مرتبہ کے ونر روجر فیڈرر کے مقابل نمبر تین سیڈنگ دی گئی ہے۔ آل انگلینڈ کلب نے ٹاپ سیڈنگ 27 سالہ جوکووچ کو عطا کردی، جو 2011ء میں چمپئن اور 2013ء میں رنراپ رہے۔ یہ سیڈنگ اے ٹی پی ورلڈ رینکنگس پر قائم رہنے کی بجائے اپنی درجہ بندی طئے کرنے میں اپنے متنازعہ گراس کورٹ ویٹنگ سسٹم کو بروئے کار لاتے ہوئے دی گئی ہے۔ فرنچ اوپن چمپئن نڈال جو 2008ء اور 2010ء میں ومبلڈن ونر رہے، انھیں اُن کے عالمی نمبر ایک درجہ سے گھٹا کر نمبر دو سیڈنگ دی گئی ہے جبکہ وہ 2013ء میں فرسٹ راؤنڈ میں ہارے تھے اور اس سے 12 ماہ قبل سکنڈ راؤنڈ سے خارج ہوگئے تھے۔ خواتین کی سیڈنگس ڈبلیو ٹی اے عالمی درجہ بندی کی مطابقت میں ہے جیسا کہ پانچ مرتبہ کی چمپئن سرینا ولیمز کو ٹاپ سیڈ قرار دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT