Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / ومبلڈن فائنلسٹ کویتوا اور بوچارڈ کو شکست

ومبلڈن فائنلسٹ کویتوا اور بوچارڈ کو شکست

سنسناتی۔14اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ومبلڈن چمپئن پیٹرا کویتوا اور فائنلسٹ یوجین بوچارڈکو سنسناتی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ہی شکست برداشت کرنی پڑی ہے جس سے آئندہ ہفتہ شروع ہونے والے یو ایس اوپن کی ان کی امیدوں کو شدید دھکہ لگا ہے ۔ یوکرین کی نوجوان کھلاڑی ایلینا سوئٹولینا نے ومبلڈن چمپئن کویتوا کو راست سیٹوں میں 6-2‘ 7-6)7-2)سے شکست دی ۔ جب کہ بوچارڈ کو سینئر روسی کھلاڑی سوئتلانا کوزنٹسوا کے خلاف 6-4‘ 3-6‘ 6-2کی شکست برداشت کرنی پڑی۔ بوچارڈ کو موسم گرما کے ہارڈ کورٹ پر کھیلے جانے والے ٹورنمنٹس کے دونوںمقابلوں میں شکست برداشت کرنی پڑی ہے جیسا کہ گذشتہ ہفتہ گھریلو میدان مونٹیریال پر بھی انہیں شکست برداشت کرنی پڑی تھی۔ کویتوا کو ٹورنمنٹ کے پہلے ہی مقابلہ میں شکست برداشت کرنی پڑی کیونکہ پہلے راؤنڈ کے مقابلہ میں انہیں بائی ملا تھا ۔سرینا ولیمس نے سمنتا اسٹوسرکو 7-6(9-7) ‘ 7-6(9-7)سے شکست دی ۔

TOPPOPULARRECENT