Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / ومبلڈن کی انعامی رقم میں اضافہ

ومبلڈن کی انعامی رقم میں اضافہ

لندن ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سال کے تیسرے اور گراس کورٹ گرانڈ سلام ٹورنمنٹ ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کی انعامی رقم میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سنگلز خطاب جیتنے والے مرد و خواتین کو 22 لاکھ پائونڈ ملیں گے جو گذشتہ برس کے مقابلے میں 2 لاکھ پائونڈ زیادہ ہیں۔منتظمین نے کہا ہے کہ اس مرتبہ مجموعی انعامی رقم 3کروڑ 16 لاکھ پائونڈ ہوگی جبکہ گزشتہ برس یہ 2 کروڑ 81 لاکھ پائونڈ تھی۔
امریکہ کا آئی آئی سی کے خلاف کارروائی پر غور
لاس اینجلس۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )امریکی کرکٹ اسوسی ایشن نے آئی سی سی کے خلاف قانونی کارروائی کا اشارہ دے دیا جس نے گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ مذکورہ باڈی کی اسوسی ایٹ رکنیت ختم کر دی جائے گی۔ یو ایس اے کرکٹ حکام نے کہا ہے کہ آئی سی سی کا فیصلہ سراسر غیر منصفانہ ،غیر قانونی اور تعصب پر مبنی ہے۔

TOPPOPULARRECENT