Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / ونئے نمبیار یو اے ای کیلئے اسپائس جیٹ کے نئے کنڑی ہیڈ

ونئے نمبیار یو اے ای کیلئے اسپائس جیٹ کے نئے کنڑی ہیڈ

دوبئی ۔ 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں خانگی ایرلائنس کے شعبہ میں اگر ہم یہ کہیں کہ اسپائس جیٹ کی ٹکٹیں سب سے کم ہیں تو بیجا نہ ہوگا، اسی اسپائس جیٹ نے یو اے ای کیلئے بطور کنڑی ہیڈونئے نمبیار کی تقرری عمل میں لائی ہے تاکہ بین الاقوامی منڈی پر زائد توجہ مرکوز کی جاسکے۔ ونئے نمبیار قبل ازیں نائجیریا کی اریک ایئر سے وابستہ تھے جہاں وہ یو اے ای اور گلف خطہ کیلئے ایرلائنز کے نائب صدر تھے۔ اس کے بعد انہوں نے اسپائس جیٹ سے وابستگی اختیار کرلی تھی۔ ایرلائنز کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ اسپائس جیٹ کے ذریعہ روزانہ 250 پروازیں عمل میں لائی جاتی ہیں جو 40 مقامات تک اپنا فضائی سفر مکمل کرتی ہیں جن میں 34 پروازیں مقامی اور 6 پروازیں بین الاقوامی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT