Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ونئے کٹیار کو فتح پور میں داخلہ سے روکدیا گیا

ونئے کٹیار کو فتح پور میں داخلہ سے روکدیا گیا

کانپور 18 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی لیڈر ونئے کٹیار کو آج اس وقت تحویل میں لے لیا گیا جب وہ فتح پور میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ فتح پور میں سنکرانتی کے موقع پر شوبھا یاترا کے دوران فرقہ وارانہ جھڑپیں پیش آئی تھیں۔ فتح پور انتظامیہ کی ہدایت پر کٹیار کو تحویل میں لیا گیا جب وہ پڑوسی ضلع میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔ کانپور کے ایس ایس پی شالبھ ماتھر نے یہ بات بتائی ۔ ماتھر نے بتایا کہ انہیں سرکٹ ہاوز منتقل کیا گیا ہے اور جلدی ہی لکھنو روانہ کردیا جائیگا ۔ ونئے کٹیار کو حراست میں لئے جانے کے فوری بعد بی جے پی ورکرس اس مقام پر جمع ہوگئے اور انہوں نے پولیس اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ کٹیار نے الزام عائد کیا کہ فتح پور انتظامیہ کی جانب سے ان جھڑپوں کے بعد اکثریتی برادری کے ارکان کو ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ سالانہ یاترا کیلئے مناسب انتظامات کیوں نہیں کئے گئے جبکہ یہ یاترا گذشتہ 38 سال سے منظم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہراسانی کے واقعات کی تفصیلات معلوم کرنے فتح پور جا رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں تحویل میں لے لیا ۔

TOPPOPULARRECENT