Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ’’وندے ماترم ‘‘کو ’’جنا گنا منا ‘‘کے مساوی قرار دینا مسترد

’’وندے ماترم ‘‘کو ’’جنا گنا منا ‘‘کے مساوی قرار دینا مسترد

نئی دہلی۔ 17 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک درخواست ِ مفادِ عامہ جس میں گزارش کی گئی تھی کہ قومی گیت ’’وندے ماترم‘‘ کو جو شاعر بنکم چندر چٹرجی نے تحریر کیا، قومی ترانہ ’’جنا گنا منا‘‘ کے مساوی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔ چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس ہری شنکر پر مشتمل ہائیکورٹ کی بینچ نے کہا کہ حالانکہ عدالت ، درخواست ِ گذار کے نقطہ نظر سے اتفاق کرتی ہے لیکن اس کی گزارش کردہ راحت رسانی نہیں کی جاسکتی۔ درخواست ِ مفادِ عامہ پر جو دہلی کے شہری گوتم آر مرارکا نے داخل کی تھی ، عدالت کا تبصرہ آج منظر عام پر آیا۔

TOPPOPULARRECENT