Thursday , August 16 2018
Home / جرائم و حادثات / ونستھلی پورم اور رکشاپورم میں سائبرآباد کا کارڈن سرچ

ونستھلی پورم اور رکشاپورم میں سائبرآباد کا کارڈن سرچ

حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس نے علاقہ ونستھلی پورم میں کارڈن سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈی سی پی ایل بی نگر مسٹر وینکٹیشور راؤ کی زیرقیادت 240 پولیس عملہ پر مشتمل پولیس کی ٹیموں نے ونستھلی پورم کے علاقے آٹو نگر میں کارڈن سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 17 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئی جن کے دستاویزات موجود نہیں تھے ۔ پولیس نے اس کاررائی کے دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا جن میں دو عادی مجرمین اور 6 ایسے جرائم پیشہ افراد کا پتہ لگایا گیا جن کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ زیرالتواء ہے ۔ کارڈن سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے مکانات کی تلاشی پر وہاں سے ممنوعہ گھٹکے کے پیاکٹس اور شراب کے کارٹونس بھی برآمد کرلئے ۔ اسی طرح شہر حیدرآباد کے رکھشا پورم کالونی میں بھی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر غوث محی الدین کے زیرنگرانی 200 پولیس ملازمین کی ٹیموں نے کارڈن سرچ آپریشن کرتے ہوئے کئی افراد کو حراست میں لے لیا ۔

TOPPOPULARRECENT