Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / ونستھلی پورم میں ایک شخص کا قتل

ونستھلی پورم میں ایک شخص کا قتل

حیدرآباد ۔ /13 جولائی (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رات دیر گئے یہ واردات پیش آئی ۔ تاہم حملہ آواروں پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ کے بعد انہوں نے زخمی کو ہاسپٹل منتقل کیا تھا جہاں علاج کے د وران وہ فوت ہوگیا ۔ ونستھلی پورم میں جلد ہی اس متوفی کی شناخت کرلی اور اس کے رشتہ داروں تک رسائی حاصل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ انسپکٹر ونستھلی پورم مسٹر مرلی کرشنا نے بتایا کہ متوفی کی شناخت کرلی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ 25 سالہ شوبھن بابو جو ضلع نلگنڈہ کا متوطن تھا کل رات اس کو شدید زخمی حالت میں ونستھلی پورم چنتلہ کنٹہ کے ایک ہاسپٹل میں خفیہ نامعلوم افراد نے رجوع کیا اور وہاں سے فرار اختیار کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ ہاسٹل منتقل کرنے والوں کی شناخت جاری ہے اور پولیس ونستھلی پورم انہیں افراد پر شبہ ہوسکتا ہے کہ انہوں نے حملہ کیا ہو اور حملہ میں زخمی ہونے کے بعد توجہ ہٹانے کیلئے شوبھن بابو کو ہاسپٹل چھوڑ کر فرار اختیار کرلی ہو ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ پولیس نے معاملہ کی کارروائی انجام دے دی ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT