Thursday , December 13 2018

ونستھلی پورم میں رہزن گرفتار، مسروقہ زیورات ضبط

حیدرآباد ۔ /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) مختلف رہزنیوں کی وارداتوں میں ملوث ایک عادی رہزن کو ونستھلی پورم پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضے سے 240 گرام گولڈ برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ سی نرہری متوطن ضلع نیلور آندھراپردیش معاشی پریشانیوں کے سبب رہزنی میں ملوث ہونے لگا ۔ نرہری موٹر سائیکل پر گھومتے ہوئے راہ چلتی معمر خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے قبضے سے طلائی چین و دیگر زیورات اڑالیا کرتا تھا ۔ گرفتار رہزن بعض خواتین کے گلے سے چاقو کی نوک پر ان کے زیورات چھین لیا تھا ۔ مذکورہ رہزن ونستھلی پورم ، سرور نگر اور بالا پور علاقوں میں رہزنی کی وارداتیں انجام دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT