Sunday , July 22 2018
Home / جرائم و حادثات / ونستھلی پورم میں سرقہ کی سنگین واردات

ونستھلی پورم میں سرقہ کی سنگین واردات

اسٹور سے لاکھوں نقد رقم غائب، پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ /15 اپریل (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کے علاقے منصور آباد میں نامعلوم سارقین نے گراسری اسٹور میں سرقہ کرتے ہوئے لاکھوں روپئے کی نقد رقم لیکر فرار ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ رگھورامیا جو اسٹور کے مالک ہیں نے کل رات دیر گئے اپنی دوکان بند کیا تھا اور آج صبح پہونچنے پر شاپ میں موجود لاکرس سے نقد رقم غائب ہونے پر انھوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سارقین نے شاپ کے میٹل شیٹس کو کاٹنے کے بعد اندر داخل ہوئے اور وہاں پر موجود سیف لاکر توڑکر تین لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا ۔ اس سلسلے میں شکایت موصول ہونے پر ونستھلی پورم پولیس انسپکٹر ایس مرلی کرشنا مقام واردات پر پہونچ گئے اور کلوز ٹیم کو بھی طلب کرلیا ۔ علاقہ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے تاکہ سارقین کی نشاندہی کی جاسکے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس ضمن میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT