Friday , February 23 2018
Home / جرائم و حادثات / ونستھلی پورم میں قاتلانہ حملہ میں ملوث ٹولی بے نقاب

ونستھلی پورم میں قاتلانہ حملہ میں ملوث ٹولی بے نقاب

حیدرآباد /20 نومبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم پولیس نے ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کرنے والی ٹولی کو بے نقاب کردیا اور تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی دیگر 5 افراد مفرور بتائے گئے ہیں ۔ ڈی سی پی ایل بی نگر زون مسٹر ایم وی راؤ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گرفتار افراد کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 36 سالہ سید محمد علی 39 سالہ اکرام علی ساکنان جہانگیر کالونی ونستھلی پورم اور 27 سالہ یو راجو ساکن نرساپور منچریال کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ شعیب ظفر مکرم علی ، ناصر ، عثمان علی ، مجاہد علی اور مقیط اعجاز مفرور بتائے گئے ہیں۔ حملہ آور افراد کے زخمی غلام معین الدین 30 سالہ ساکن سعیدآباد سے کاروباری تعلقات پائے جاتے تھے ۔ ان افراد نے کمپنی ایل ای ڈی کمپنی کے قیام کیلئے سریاریہ کاری کی تھی اور زخمی پر بھروسہ کرتے ہوئے سہارا دیا ۔ تاہم اس نے کمپنی اپنے نام پر رکھی اور کمپنی کا آغاز نہیں کیا اور نہ ہی سرمایہ داروں کو منافع دئے ۔ اس بات سے سرمایہ دار پریشان ہوگئے اور منصوبہ تیار کرتے ہوئے معین الدین کو گذشتہ ہفتہ حیات نگر لے گئے اور شدید مارپیٹ کے بعد اس کے دستخط والے چیکس انڈیا اور دوبئی کے بینک کھاتوں کی تفصیلات زبردستی انگلیوں کے نشانات اے ٹی ایم پاسپورٹ اہم نمبرات و دیگر ضروری اشیاء کو چھین لیا اور اسے ہاسپٹل منتقل کیا دوسرے دن پھر ان افراد نے اس زخمی شخص کو دوبارہ لے گئے اور شدید زخمی کردیا ۔ پولیس نے شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور مفرور افراد کی تلاش کیلئے ٹیم کو متحرک کردیا گیا ہے ۔ اس موقع پر دیگر عہددیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT