Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / ونستھلی پورم میں معمولی بحث پر ایک شخص کا قتل

ونستھلی پورم میں معمولی بحث پر ایک شخص کا قتل

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں معمولی بات پر ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 59 سالہ سائیدلو جس کو مارپیٹ کرتے ہوئے اسکا قتل کردیا گیا ۔ اس کا جھگڑا ایک 32 سالہ سری سیلم نامی شخص سے ہوا تھا جو پولیوشن کی جانچ کرنے کا کام کرتا ہے ۔ ان دونوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا اور اس جھگڑے کے بعد مارپیٹ شروع ہوگئی ۔ سری سیلم نے سائدلو کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے اسے زخمی کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ شدید زخمی حالت میں باپ کو دیکھ کر سائیلو کے بیٹے نے اسے ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس ونستھلی پورم مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT