Saturday , November 25 2017
Home / جرائم و حادثات / ونستھلی پورم میں موظف کانسٹیبل کی خودکشی

ونستھلی پورم میں موظف کانسٹیبل کی خودکشی

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم علاقہ میں ایک موظف کانسٹیبل کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 54 سالہ یلا راؤ جو سبکدوش پولیس ملازم تھا ۔ اس نے کانسٹیبل کی خدمات سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی ۔جو کملانگر ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل باتھ روم میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس موظف کانسٹیبل کی خودکشی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہاکہ یلا راؤ خرابی صحت سے کافی پریشان تھا ۔

TOPPOPULARRECENT