Thursday , April 19 2018
Home / جرائم و حادثات / ونستھلی پورم میں ٹپر کی دہشت ، راہگیر ہلاک

ونستھلی پورم میں ٹپر کی دہشت ، راہگیر ہلاک

حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ ونستھلی پورم میں ایک تیز رفتار ٹپر لاری نے خو ف و دہشت مچادی اور راہگیروں کو روند دیا ۔ اس واقعہ میں 2 افراد بشمول ایک کمسن ہلاک اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ جبکہ 4 آٹو رکشا اور دو موٹر سائیکل بھی اس تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر تباہ ہوگئے ۔ صبح کے اوقات میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں گھنٹوں ٹریفک جام رہا اور عوام خوف کے عالم میں دوڑنے لگے جیسے ہی گاڑی رکی ڈرائیور ٹپر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ اس سلسلہ میں سرکل انسپکٹر مسٹر مرلی کرشنا نے بتایا کہ ٹپر لاری کو ضبط کرلیا گیا ہے اور پولیس کو ڈرائیور کی تلاش ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شناخت ہونے والے افراد میں 7 سالہ لڑکا مہیش جو حیات نگر کا ساکن اور نریش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے ۔ ہلاک اور زخمی شہری اپنی مصروفیت میں مشغول تھے کہ تیز رفتار ٹپر جو بے قابو ہوگئی گاڑیوں سمیت شہریوں کو روند دیا ۔ ونستھلی پورم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

ہجوم کے تشدد میں زخمی شخص کی موت
حیدرآباد /17 جنوری ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد کے علاقہ میں لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہوئے ہجوم نے ایک شخص کو ہلاک کردیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ انیل کمار پانڈے جو پیٹ بشیرآباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ رقمی معاملات میں کل رات ایک ہجوم کے تشدد کاشکار ہوگیا جو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل میں زیر علاج تھا ۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT