Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی عیدگاہ کیلئے رقم منظور عیدگاہ کمیٹی کا نرنجن ریڈی سے اظہارِ تشکر

ونپرتی عیدگاہ کیلئے رقم منظور عیدگاہ کمیٹی کا نرنجن ریڈی سے اظہارِ تشکر

ونپرتی۔ 23 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی مستقر میں عیدگاہ کی تعمیر کیلئے عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داران نے پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی سے عیدگاہ کی تعمیر کیلئے ریاستی حکومت سے فنڈ الاٹ کریں جس پر نرنجن ریڈی نے ریاستی حکومت سے نمائندگی کرتے ہوئے مائناریٹی ویلفیر وقف بورڈ کے تحت 38 لاکھ روپئے منظور کرواتے ہیں۔ اس طرح پانگل جامع مسجد کیلئے 17 لاکھ، گھن پور میں بدرالدین شاہ درگاہ کیلئے کمپاؤنڈ وال اور کامن ہال کیلئے 20 لاکھ روپئے منظور کروائے ہیں۔ جناب نرنجن ریڈی عیدگاہ کیلئے رقم منظور کروانے پر عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داروں مسرز محمد فرید احمد، محمد رفیق احمد، محمد یوسف، حافظ محمد یعقوب علی، محمد افضل الدین معتمد جامع مسجد نے نرنجن ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شال پوشی اور گل پوشی کی۔ اس موقع پر نرنجن ریڈی نے بہت جلد رقم کی اجرائی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے کہا کہ عیدگاہ کے تعمیری کاموں کو بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین غلام قادر خاں، محمد ارشد، سردار خان، محمد سعادت علی، ڈاکٹر عبداللطیف، محمد عبدالغفار میونسپل چیرمین، رمیش گوڑ، کونسلر ستیش یادو، راملو یادو کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT