Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میونسپل کی ترقی کیلئے 3 کروڑ روپئے منظور

ونپرتی میونسپل کی ترقی کیلئے 3 کروڑ روپئے منظور

ونپرتی ۔ 9 ؍ اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی میونسپل کے لئے14 فینانس کے تحت 2016-17 کے لئے پہلی قسط میں 98 لاکھ اور دوسری قسط میں ایک کروڑ 29 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں۔ اور بہترین کارکردگی پر ونپرتی میونسپل کو 64 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں ۔ اس کی اطلاع ایم ایل اے ونپرتی ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے دی ۔ آج مستقر ونپرتی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ونپرتی میں پارکوں کو صحیح طور پر تعمیر نہ ہونے سے چھل قدمی کرنے والوں کو کافی مشکلات ہو رہی تھی ۔ اس سلسلہ میں اعلی عہدیداروں سے نمائندگی کرنے پر پارکوں کی تعمیر اور مرمت کے لئے حکومت ونپرتی کے پارکوں کے لئے 2 کروڑ روپئے زائد منظور کئے ہیں ۔ اس طرح ونپرتی میں ترقیاتی کاموں کے لئے جملہ 5 کروڑ سے زائد رقم منظور ہوئی ہے ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی قائدین شنکر پرساد ‘ سرینواس گوڑ ‘ سید اختر ‘ بابو میاں ‘ کونسلرس چندر کرشنا بابو‘ قمرمیاں ‘ وجئے لکشمی ‘شام کمار ‘ محمد بابا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT