Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں برقی بے قاعدگی سے عوام پریشان

ونپرتی میں برقی بے قاعدگی سے عوام پریشان

ونپرتی۔/20فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی میں ٹرانسکو عہدیدار بغیر کسی اعلان یا اطلاع کے ایک ساتھ 9گھنٹے برقی سربراہی روک دینے سے ونپرتی کی عوا پریشان ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے ونپرتی میں صبح 8تا10اور دوپہر 3تا5 بجے برقی کٹوتی ہورہی تھی اچانک جمعرات کے دن صبح 9بجے تا شام 6بجے تک ونپرتی میں برقی کٹوتی رہی جس سے چھوٹے کاروباری اور برقی پر منحصر رہنے والے کاروباری، چھوٹے بچے، ضعیف حضرات، سب پریشان دیکھے گئے۔ جس کی وجہ سے ونپرتی میں رجسٹریشن دفتر میں کام کاج ٹھپ رہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ برقی کٹوتی کرنے کی خبر ایک دن قبل اخبارات کے ذریعہ دی جائے تو وہ دوسری مصروفیات میں لگ سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT