Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں طالب علم برقی شاک سے زخمی

ونپرتی میں طالب علم برقی شاک سے زخمی

ونپرتی۔/13ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ونپرتی کے چٹیال میں واقع مینارٹی ریسیڈنشیل اسکول کے طالب علم محمد چاند پاشاہ متوطن ایج منڈل پانچویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہا ہے شام میں کھیل کے اوقات میں چاند اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کھیل کے دوران چاند کا ایک چپل اسکول کی کویلی کے چھت پر جاگرا، چاند اوپر چڑھ کر چپل کو لیکر نیچے اتر رہا تھا کہ اسکول کی چھت پر سے گزرنے والے ہائی ٹنشن وائر چھونے سے چاند کا سیدھے ہاتھ کا کاندھا، سینہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ چاند کی آہ و بکا سے وہاں کے ملازمین نے محمد چاند کو فوری سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔ اطلاع ملتے ہی رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے دواخانہ پہنچ کر طالب علم کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے بات کی اور طالب علم کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اس واقعہ کو لیکر مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جارہی ہے۔300 سے زائد طلبہ چٹیال میناریٹی ریسیڈنشیل اسکول میں تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن یہ اسکول ایک مرغیوں کے شیڈ میں چلایا جارہا ہے۔ مسلمانوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کیلئے ایک مستقل عمارت تعمیر کرتے ہوئے طلباء کو بہترین تعلیم حاصل کرنے کیلئے موقع فراہم کریں۔

 

ضلع وقارآباد میں سمیت غذا سے
20 طلبہ متاثر
پرگی۔/13ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع وقار آبادکے کلچرلہ منڈل میں اقامتی اسکول کے 20بچے سمیت غذا سے متاثر ہوگئے، بتایا جاتا ہے کہ صبح ناشتہ کے فوری بعد بچوں کو دست و قئے ہونے لگے جس پر انہیں منڈل مستقر کلچرلہ کے مقامی دواخانہ میں شریک کروایا گیا۔ جہاں علاج کے بعد بچوں کی حالت بہتر ہے۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل کے اطراف گندگی کی وجہ یا پھر پینے کے پانی کے آلودہ ہونے کی وجہ ہاسٹل کے بچوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ڈاکٹر نے ہاسٹل کے اطراف صفائی کے بہتر انتظام پر زور دیا۔

TOPPOPULARRECENT