Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں عازمین حج کی گلپوشی

ونپرتی میں عازمین حج کی گلپوشی

ونپرتی ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ونپرتی میں ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے اس سال سفر حج بیت اللہ پر روانہ ہونے والے عازمین حج کی گلپوشی کی گئی ۔ اردو گھر شادی خانہ میں منعقدہ ایک تقریب میں عازمین حج کی گلپوشی کی گئی اس سے قبل مولانا محمد عبدالوارث قاسمی نے حج کے فضائل بیان کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ مناسک حج میں جن چیزوں سے بچنے کا حکم دیا گیا ہے اس سے بچیں اور جن کو کرنے کا حکم دیا گیا ہے اس پر عمل کریں اور اپنا زیادہ وقت عبادت ، تلاوت ذکر اذکار میں گذاریں ۔ ٹی آر ایس قائدین سردار خان ، کنویادو لوکناتھ ریڈی ، ستیش یادو ، حسن الدین ، محمد ارشد ، محمد عبدالغفار نے عازمین حج کی گلپوشی کی۔ اس تقریب میں ریاض محمد ، محمد محسن ، شیخ عبداللہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT