Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی میں عوامی دربار کا انعقاد

ونپرتی میں عوامی دربار کا انعقاد

ونپرتی ۔ /26 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع کلکٹریٹ دفتر میں عوامی دربار پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس میں ضلع کلکٹر شیویتا موہنتی ، ڈی آر او چندریا نے شرکت کی ۔ ضلع کلکٹر نے عوام کے مسائل کوبغور سماعت کی اور اس کو حل کرنے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کے حوالے کی ۔ آج عوامی دربار میں جملہ 108 درخواستیں وصول ہوئی جس میں دفتر درخواستیں ، اراضیوں کے جھگڑے اور پنشن پر مبنی تھے ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کرنے میں سستی و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں ۔ ورنہ سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اس طرح ایس پی دفتر میں ایس پی روہنی پریہ درشنی نے عوامی دربار میں عوام سے درخواستیں وصول کیں ۔ جس میں 3 درخواستیں وصول ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT