Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی کرکٹ ٹورنمنٹ میں میدک ٹیم ٹرافی حاصل کرلی

ونپرتی کرکٹ ٹورنمنٹ میں میدک ٹیم ٹرافی حاصل کرلی

ونپرتی /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ پانچ دنوں سے ونپرتی کے ہال ٹکٹ کالج کے ا حاطہ میں واقع گراؤنڈ میں سی کرشنا ریساتی سطح کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں فانئل میچ میں میدک ٹیم کریم نگر ٹیم کو شکست دیکر 50 ہزار روپئے نقد اور ٹرافی حاصل کرلی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی ، ایم ایل اے ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی ، سابق ہندوستانی کرکٹ عابد علی کامیابی حاصل کرنے والے ٹیم کو ٹرافی عطا کی ۔ اس موقع پر نرنجن ریڈی بات کرتے ہوئے کہا کہ دیہاتوں کے کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیت کو ا بھارنے کیلئے وہ ہر قسم کی تعاون کی پیشکش کی ۔ ونپرتی شروع سے ہی کھیل اور تعلیم میں اچھا مقام رکھتا ہے ۔ ایم ایل اے چناریڈی بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ تلعیم کے ساتھ کھیل پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر 1975 میں ہندوستانی ٹیم میں شامل عابد علی بات کرتے ہوئے کہا کہ ونپرتی میں کرکٹ شائقین کی کثیر تعداد موجود ہے ۔ اس لئے ونپرتی میں رانچی میچوں کو منعقد کرنے کیلئے وہ کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے و تلنگانہ پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نے عابد علی کو شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین رمیش گوڑ ، کونسلرس وی سریدھر ، چندر کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT