Monday , December 11 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی کی سڑکیں جدید ٹکنالوجی سے تعمیر کرنے کا اعلان

ونپرتی کی سڑکیں جدید ٹکنالوجی سے تعمیر کرنے کا اعلان

ونپرتی۔/13نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی اسمبلی حلقہ کی تمام سڑکوں کو بہترین ٹکنالوجی اور خوبصورت انداز میں تعمیر کرتے ہوئے پوری ریاست میں مثالی بنانے کا وزیر عمارات وشوارع ناگیشور راؤ نے تیقن دیا۔ آج مستقر ونپرتی میں ونپرتی تا آتما کور۔ ونپرتی تا کولا پور، ڈبل روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ بعد ازاں آئی بی گیسٹ ہاوز میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی ونپرتی و کولا پور میں 8 سڑکوں کی تعمیر کیلئے 117 کروڑ 75لاکھ کی لاگت سے تعمیر کرنے کیلئے وہ آج سنگ بنیاد رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر محبوب نگر ضلع پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں کیونکہ پچھلی حکومتوں نے محبوب نگر کو پسماندہ اور ایک پچھڑا ہوا ضلع بنادیا ہے۔ اس کی پسماندگی دور کرنے کیلئے حکومت کوشاں ہے۔ محبوب نگر ضلع کے 1736 کیلو میٹر225سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے حکومت 2000کروڑ روپئے منظور کی ہے۔ آنے والے دو سال میں اس کو بھی مکمل کئے جانے کیلئے ضروری اقدامات کررہے ہیں۔ ان سڑکوں کی تعمیر سے تمام منڈلوں کی سڑکوں کو ضلع ہیڈکوارٹر سے مربوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع محبوب نگر کے تمام آبی پراجکٹوں کے ساتھ ساتھ حکومتیں سوتیلا سلوک کیا ہے۔ ٹی آر ایس حکومت ان تمام پراجکٹوں کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے ضلع کے عوام کے ساتھ انصاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن جماعتیں ٹی آر ایس حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہورہی ہیں۔ انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی کہ وہ سنہرے تلنگانہ کے خواب کی تکمیل کرنے کیلئے متحد ہوکر کام کریں۔ اس موقع پر وزیر جوبلی کرشنا راؤ، پلاننگ بورڈ وائس چیرمین نرنجن ریڈی، زیڈ پی چیرمین بی بھاسکر، میونسپل چیرمین رمیش گوڑ، وینکٹیشور ریڈی، کونسلرس لوکناتھ ریڈی، سریدھر، گٹو یادو، ستیش یادو، غلام قادر خاں، سردار خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT