Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ونپرتی کے جونیر کالجس کیلئے سات کروڑ روپئے منظور

ونپرتی کے جونیر کالجس کیلئے سات کروڑ روپئے منظور

ونپرتی 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ونپرتی کے 7 جونیر کالجس میں ایڈیشنل رومس کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ 4 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں۔ اس کی اطلاع رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے دی۔ مستقر ونپرتی کے پنچایت راج گیسٹ ہاؤز میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے منظورہ رقم کی تفصیلات بیان کیں۔ اُنھوں نے کہاکہ گوپال پیٹ جونیر کالج کے

ونپرتی 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی ونپرتی کے 7 جونیر کالجس میں ایڈیشنل رومس کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ 4 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں۔ اس کی اطلاع رکن اسمبلی ونپرتی ڈاکٹر جی چناریڈی نے دی۔ مستقر ونپرتی کے پنچایت راج گیسٹ ہاؤز میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے منظورہ رقم کی تفصیلات بیان کیں۔ اُنھوں نے کہاکہ گوپال پیٹ جونیر کالج کے لئے ایک کروڑ 10 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں۔ اس رقم میں 75 لاکھ روپئے زائد رومس 25 لاکھ کمپاؤنڈ وال، 10 لاکھ روپئے فرنیچر کیلئے خرچ کئے جائیں گے۔ گورنمنٹ جونیر کالج پبیر کیلئے 85 لاکھ، گورنمنٹ جونیر کالج سری رنگا پور کیلئے 85 لاکھ روپئے، گورنمنٹ جونیر کالج گھن پور کے لئے 95 لاکھ روپئے، گورنمنٹ جونیر کالج پدامندڑی کیلئے ایک کروڑ 10 لاکھ، گورنمنٹ جونیر کالج اُردو میڈیم ونپرتی کیلئے 85 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں جس میں 75 لاکھ روپیوں سے زائد رومس اور 10 لاکھ روپئے فرنیچر تعمیر کی جائے گی۔ اسی طرح گورنمنٹ جونیر کالج گرلز ونپرتی کیلئے 85 لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں۔ اس طرح جملہ 7 کروڑ 4 لاکھ روپئے جونیر کالجس میں زائد کمروں کی تعمیر کیلئے منظور ہوئے ہیں۔ ان کالجوں کیلئے رقم منظور کرنے سابق کانگریس پارٹی دور اقتدار میں اپیل کی گئی تھی۔ اس کو موجودہ حکومت نے منظوری دی ہے۔ اس موقع پر ایم پی پی شنکر نائیک، ٹاؤن کانگریس پارٹی صدر شنکر پرساد، کونسلرس ستیش یادو، بھونیشوری، محمد بابا کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT