Monday , April 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ونڈیز انڈر19 ٹیم پر کھیل کا جذبہ نہ دکھنے پر تنقید

ونڈیز انڈر19 ٹیم پر کھیل کا جذبہ نہ دکھنے پر تنقید

ہیملٹن۔17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پررواں آئی سی سی انڈر19 ورلڈکپ میں کھیل کے جذبے اور دیانداری کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر تنقیدوں کے زد میں ہے ۔ یہ معاملہ ونڈیز ٹیم اور جنوبی افریقہ انڈر19 ٹیم کے درمیان میچ کا ہے جس میں بیٹسمین جویشان پلّے کے وکٹ کیپر کو گیند واپس دینا مہنگا پڑا اور کریبیائی ٹیم کے کپتان کی اس سلسلے میں اپیل کرنے پر ضابطے کے مطابق پلّے کو فیلڈ پر روکاوٹ ڈالنے کے الزام میں آؤٹ قرار دے دیا گیا۔اس سے قبل انڈر19 ورلڈ کپ کے 2016 کے ایڈیشن میں بھی ویسٹ انڈیز ٹیم کی طرف سے اہم میچ میں زمبابوبے کے بیٹسمین کے خلاف اسی طرح سے اپیل کرنے پر کریبیائی ٹیم کے کھیل کے جذبے پر سوال اٹھے گئے تھے ۔ ایسا دوسری مرتبہ ہوا ہے جب کریبیائی ٹیم نے اس طرح کا رویہ دکھایا ہے ۔نیوزی لینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ میں گروپ اے میچ کے دوران ماؤنٹ مونگ نوئی میں جب جنوبی افریقی ٹیم بیٹنگ کررہی تھی تب17 ویں اوور میں دو وکٹ پر77 رنز کے اسکور پر اس کے اوپنر پلے نے ایک گیند کھیلی جو آف اسٹمپ کے پاس آکر ہی رک گئی۔ انجانے میں پلے نے پیچھے سے آ رہے ونڈیز کے وکٹ کیپر اور کپتان ایمانوئل اسٹیوارٹ کو خود ہی وہ گیند اٹھاکر دی۔ اسٹیواٹ نے پلے کی اس غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایمپائر سے فیلڈ پر روکاٹ ڈالنے کے لئے اپیل کردی اور تھرڈ ایمپائر نے آئی سی سی ضابطوں کے مطابق جنوبی افریقی اوپنر کو آؤٹ قرار دے دیا۔تھرڈ ایمپائر نے اس ویڈیو کو کافی دیر تک دیکھا اور پھر ضابطہ37.4 کا حوالہ دیتے ہوئے فیلڈر کو گیند لوٹانے یا بیٹسمین کے کسی حصے سے گیند کو چھونے کے ضابطے کے تحت پلّے کو آؤٹ قرار دے دیا۔حالانکہ اس واقعہ کو ونڈیز ٹیم کے کھیل کے جذبے اور ایمانداری کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے ۔ اس سے پہلے سال2016 کے انڈر19 ورلڈ کپ میں ونڈیز کے بولر کیمو پال نے بھی زمبابوے کے بیٹسمین کے خلاف اسی طرح کی اپیل کی تھی جو ان کے لئے کرو یا مرو کا میچ تھا۔ اس سال ویسٹ انڈیز، انڈر 19 ٹیم کے فاتح بھی بنا تھا۔

TOPPOPULARRECENT