Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ونڈے سیریز میں بھی جنوبی افریقہ کو شکست دیں گے: فنچ

ونڈے سیریز میں بھی جنوبی افریقہ کو شکست دیں گے: فنچ

سڈنی ۔ 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ونڈے سے آسٹریلیائی ٹیم کو آئندہ سال کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے بھر پور مددد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوئنٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیائی ٹیم جنوبی افریقہ کو آسان حریف تصور نہیں کرے گی لیکن ہمیں گھریلو میدانوں کا فائدہ ہوگا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورہ پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز کھیلی جائے گی جس کا 14 نومبر کو آغاز ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT