Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ونڈے سیریز میں ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا مستحکم

ونڈے سیریز میں ہندوستان کے خلاف آسٹریلیا مستحکم

پرتھ میں منگل کو پہلا مقابلہ ‘ میزبانوں کے پاس ماہر بیٹسمین کی کمی : چیپل
ملبورن۔9 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے سابق کپتان ایان چیپل نے اپنے اس احساس کا اظہار کیا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے عالمی چمپئن شپ مقابلوں میں ہندوستان بھی ایک اہم دعویدار اور طاقتور ٹیم ہے لیکن پانچ کھیلوں کی سیریز میں میزبان ( آسٹریلیا) کی کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں کینوکہ مہمانوں ( ہندوستانی ٹیم) میں ایک ماہر بیٹسمین کی کمی ہے ۔ چیپل نے ’’ دی ڈیلی ٹیلی گراف‘‘  کیلئے اپنے کالم می ںلکھا کہ ’’ ہندوستان کے 9 اسکواڈ میں فی الحال ایک ماہر بیٹسمین کی کمی ہے ۔ علاوہ ازیں یہاں میچ پر گیند کے اچھال ( باؤنس)  کے حالات میں آسٹریلیا کے بیٹسمین بھی ہندوستانی فاسٹ بولرس کیلئے ایک سخت امتحان ثابت ہوں ‘‘ ۔  چیپل نے مزید لکھا کہ ’’ ایک بے رونق ٹسٹ سیزن کے بعد شائقین ایک بامعنی مقابلہ کے لئے بے چین ہیں ۔ اب ونڈے انٹرنیشنل کی موجودہ ( آسٹریلیا) اور سابق ( ہندوستان) فاتحہ بشمول کے مابین دلچسپ مقابلہ متوقع ہے ۔ ایم ایس دھونی  آسٹریلیا اور اسٹیواسمتھ کو ایک سخت امتحان سے گذرنے پر مجبور کردیں گے ‘‘ ۔ چیپل نے یہ بھی کہا کہ ’’ آسٹریلیا پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہندوستان میں چند بڑے نام اور صلاحیتیں موجود ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ وہ میزبانوں کو شکست دے سکیں گے ۔ ( مارچ اپریل کے دوران ان دونوں کے مابین ہندوستان میں ورلڈ ٹی ۔20سیریز مقرر ہے ) ۔ پہلے دو مقابلوں میں اسٹریلیا کو نفسیاتی فائدہ حاصل رہے گا ۔ چیپل نے لکھا کہ آل راؤنڈرس کا فقدان بھی ہندوستان کی ایک اہم معذوری ہے ۔ ہندوستان کو اپنے ٹاپ بیٹسمین کے ناقص مظاہرہ کی صورت میں سخت جدوجہد کا سامنا بھی رہے گا ۔ دونوں بیٹسمینوں کے مابین پہلے دو ونڈے انٹرنیشنل میچس پرتھ اور برسبین میں بالترتیب 12 اور 15 جنوری کو کھیلے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT