Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / ونڈے کرکٹ : بنگلہ دیش نے پاکستان کی دُرگت بنائی!

ونڈے کرکٹ : بنگلہ دیش نے پاکستان کی دُرگت بنائی!

میرپور ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے تیسرے ایک روزہ کرکٹ مقابلے میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے جیت لی ہے۔ اظہر علی کی قیادت میں پاکستان نے میزبانوں کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا تھا جو انھوں نے 39.3 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو و

میرپور ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے تیسرے ایک روزہ کرکٹ مقابلے میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-0 سے جیت لی ہے۔ اظہر علی کی قیادت میں پاکستان نے میزبانوں کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا تھا جو انھوں نے 39.3 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس طرح بنگلہ دیش نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلا میچ ہرا کر 16 سالہ جمود توڑا تھا جبکہ دوسرے میچ کی جیت نے اسے پاکستان کے خلاف پہلی بار ونڈے سیریز کی فتح سے ہمکنار کیا تھا۔ میزبان اوپنر سومیا سرکار نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ’مین آف دی میچ‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بنگلہ اوپنرز تمیم اور سومیا نے 145 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں جنید خان نے حاصل کئے۔ بنگلہ دیش کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تمیم رہے جنھوں نے 64 رنز بنائے۔ تمیم نے اچھا اسکور کیا لیکن وہ اس سیریز میں مسلسل تیسرے سنچری نہیں بنا سکے۔ بہرحال انھیں ’مین آف دی سیریز‘ ایوارڈ دیا گیا۔ قبل ازیں پاکستان کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرنے کے بعد کپتان اظہر اور سمیع اسلم نے پہلی وکٹ کیلئے 91 رنز کی شراکت قائم کر کے بنگلہ دیش کو بڑا ٹارگٹ دینے کی بنیاد رکھی مگر بعد میں آنے والے بیٹسمین اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان مشرف مرتضیٰ، روبیل حسین، عرفات سنی اور شکیب الحسن نے دو، دو جبکہ ناصر حسین نے ایک وکٹ لی۔

TOPPOPULARRECENT