Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ونیت کو کیرالا بلاسٹر کی سیمی فائنل میں رسائی کی اُمید

ونیت کو کیرالا بلاسٹر کی سیمی فائنل میں رسائی کی اُمید

حیدرآباد ۔ 11 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی سابق ماسٹر بلاسٹر سچن تنڈولکر کی ملکیت والی فٹبال ٹیم کیرالا بلاسٹر کے جارحانہ مڈفیلڈر سی کے وینیت جنھوں نے فٹبال کلب گوا کے خلاف اہم مقابلے میں اضافی وقت میں گول کیا اور اپنی ٹیم کو 2-1 کی کامیابی دلوانے میں فیصلہ کن گول کیا ۔ اے ایف سی کپ میں شرکت سے واپسی پر پہلے مقابلے میں گھریلو شائقین کے روبرو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کرنے والے وینیت نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم بہتر مظاہرہ کررہی ہے اور گھریلو میدان میں پہلی کامیابی کے ساتھ اس کے 12 نشانات ہوگئے ہیں جس کی بدولت وہ ٹیموں کے جدول میں چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے جس سے ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہیں۔

TOPPOPULARRECENT