Monday , July 23 2018
Home / دنیا / ونیزوئلا اور لیبیا مسلسل تیسرے سال بھی اقوام متحدہ میں ووٹنگ کے حق سے محروم

ونیزوئلا اور لیبیا مسلسل تیسرے سال بھی اقوام متحدہ میں ووٹنگ کے حق سے محروم

اقوام متحدہ ۔ 14 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وینزوئلا اور لیبیا کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے حق سے تیسری بار معطل کیا گیا جو مسلسل تیسرے سال رونما ہونے والا واقعہ ہے ۔ دونوں ممالک اقوام متحدہ کو کروڑہا ڈالرس واجب الادا ہیں ۔ سکریٹری جنرل انٹوئیوگوٹیرس نے جنرل اسمبلی کو مطلع کرتے ہوئے یہ بات جنوری کے اواخر میں بتائی تھی کہ 14ممالک بشمول وینزوئلا اور لیبیا اقوام متحدہ کو کروڑہا ڈالرس واجب الادا ہیں جب کہ جنرل اسمبلی کے ترجمان برینڈن ورما نے آج اس بات کی توثیق کی اور یہ بھی بتایا کہ لیبیا اور وینزوئلا اپنے ووٹنگ کے حق سے محروم ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 193 ارکان پر مشتمل ہے ۔ جسے دنیا کی ایک طاقتور مجلس سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ گوٹیرس کی جانب سے جنرل اسمبلی کے صدر کو جو مکتوب تحریر کیا گیا ہے اس کے مطابق وینزوئلا کو اپنے ووٹنگ حقوق کی بحالی کے لیے کم سے کم 25,200,296 ڈالرس ادا کرنے ہیں جب کہ لیبیا کے حصہ میں 6,594,842 ڈالرس ادا شدنی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT