Monday , December 11 2017
Home / دنیا / ونیزویلا، کولمبیا تنازعہ، سفراء کی باز طلبی

ونیزویلا، کولمبیا تنازعہ، سفراء کی باز طلبی

بوگوٹا۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ونیزویلا اور کولمبیا کے درمیان پائے جانے والے زبردست تنازعہ کے پس منظر میں وہاں سے سفراء کو بازطلب کرلیا گیا ہے تاکہ ان سے موجودہ صورتحال پر مشاورت کی جاسکے۔ یاد رہیکہ ایک ہفتہ قبل ونیزویلا نے کولمبیا کے ساتھ مشترکہ سرحد کو بند کردیا تھا جس کے بعد کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔ صدرنکولس مدورو نے گذشتہ جمعہ مشترکہ سرحد کو غیرمعینہ مدت کیلئے بند کرنے کا حکم دیا تھا اور کچھ سرحدی علاقوں میں ایک حملہ میں چار افراد کے زخمی ہونے کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کردیا تھا جبکہ صدر کولمبیا جوان منیوئل سانتوس نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک دنیا کو یہ بتانا چاہتا ہیکہ حقیقت کیا ہوا کیونکہ جو کچھ بھی ہوا وہ ہمارے لئے (کولمبیا) ناقابل قبول ہے۔ تازہ ترین سرکاری رپورٹ کے مطابق ونیزویلا سے 1097 افراد کو ونیزویلا سے واپس بھیج دیا گیا جبکہ تقریباً 6000 افرادنے رضاکارانہ طور پر تخلیہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT