Friday , December 15 2017
Home / دنیا / ونیزویلا میںاپوزیشن لیڈر کے موت کی افواہ ، جیل پرحامیوں کا ہجوم

ونیزویلا میںاپوزیشن لیڈر کے موت کی افواہ ، جیل پرحامیوں کا ہجوم

کراکس، 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرے اور تشدد کے درمیان جیل میں بند اپوزیشن لیڈر لیوپولڈو لوپیز کی موت کی افواہ کے بعد ان کے حامی ان کو دیکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے جیل کے باہر جمع ہو گئے ۔ایک صحافی نے کل مسٹر لوپیز کو اسپتال لے جانے کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد ان کے حامی ان کو دیکھنے کے لئے جیل کے باہر جمع ہو گئے ۔ وہیں ان کی بیوی اور ماں بھی ان کا احوال جاننے کے لئے کراکس میں واقع فوجی ہاسپٹل گئیں اور اس کے بعد انہوں نے پوری رات جیل کے باہر گزار دی۔ گزشتہ ایک ماہ سے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سامنا کرنے والی نکولس مدیورو کی حکومت نے بعد میں مسٹر لوپیز کے زندہ ہونے کا ایک ویڈیو جاری کیا جس میں وہ یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہیں ہیں کہ وہ ٹھیک ہیں۔ لیکن مسٹر لوپیز کی بیو ی نے کہا کہ انہیں ایک ماہ سے اپنے شوہر سے ملنے نہیں دیا گیا اور کل انہیں پوری رات جیل کے باہر گزارنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو جعلی ہے ۔ بعد میں انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ان کے زندہ رہنے کا ایک ہی ثبوت ہم مانیں گے کہ ہمیں لیوپولڈو سے ملنے دیا جائے ۔ دوسری جانب حکام نے مسٹر لوپیز کے خاندان پر الزام لگایا کہ وہ لوگوں کو مظاہرے کے لئے اکساکر میڈیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ محترمہ ٹنٹوري نے فروری میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کرکے مسٹر لوپیز کی رہائی کی درخواست کیا تھا۔ وینزویلا میں حکومت مخالف مظاہرے مسلسل پرتشدد شکل اختیار کرتے جارہے ہیں۔ اور اس دوران یہاں لوگوں نے سڑکوں پر اترکر حکومت کی مخالفت میں پر تشدد احتجاج کئے ہیں جس میں اب تک کل 36 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT