Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ونیزویلا میں بھی نوٹ بندی، 100 بولیور کے نوٹ منسوخ

ونیزویلا میں بھی نوٹ بندی، 100 بولیور کے نوٹ منسوخ

کراکس ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں نوٹ بندی کے چرچے صرف ملک تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ساری دنیا کو اس کا علم ہوچکا ہے جہاں کچھ ممالک نے اگر اس اقدام کی ستائش کی ہے تو کچھ ممالک نے تنقید بھی کی ہے۔ صدر ونیزویلا نکولس مڈورو نے بھی اب ایک ہنگامی فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں 100 بولیور کے نوٹ کو منسوخ کردیا ہے اور اس طرح ان مافیا کو کنٹرول میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے جن کے پاس مبینہ طور پر نقد رقم کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ ونیزویلا حالانکہ معاشی بحران سے دوچار ہے لیکن اس کے باوجود اتوار کو 100 بولیور کے نوٹ کا چلن بند کردینے کے اعلان نے جس طرح ہندوستانیوں کو حیرت زدہ کردیا تھا اسی طرح ونیزویلا کے عوام بھی دم بخود رہ گئے۔ اب نئے بینک نوٹس اور سکے جاری کئے جائیں گے۔ موجودہ مارکٹ شرح کے مطابق 100 بولیور کی قدر ایک ڈالر سے صرف تین سینٹ کم بتائی گئی ہے۔ ایک نوٹ سے ایک آئسکریم کینڈی ہی خریدی جاسکتی ہے جبکہ ایک ہیمبرگر خریدنے کیلئے ایسے 50 نوٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مڈورو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 100 بولیور نوٹوں کی تنسیخ ناگزیر ہوگئی تھی کیونکہ یہ توثیقی اطلاع مل چکی ہیکہ بین الاقوامی مافیا نے 100 بولیور نوٹوں کا بڑا ذخیرہ جمع کر رکھا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہیکہ مافیا کو بڑی مقدار میں نوٹ سربراہ کرنے میں قومی بینکس بھی ملوث ہیں۔

TOPPOPULARRECENT