Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ون رینک ون پنشن کو پنتھرس پارٹی کی حمایت

ون رینک ون پنشن کو پنتھرس پارٹی کی حمایت

جموں ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے آج سابق فوجیوں کے مطالبہ کے حق میں احتجاج کیا اور ون رینک ون پنشن کو روبہ عمل لانے پر زور دیا۔ جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ کی زیرقیادت پارٹی ورکرس نے جموں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ون رینک ون پنشن کو فوری روبہ عمل لانے پر زور دیا۔ این ڈی اے زیرقیادت حکومت نے ہمارے سابق سپاہیوں کیلئے کچھ نہیں کیا ہے جنہوں نے قوم کی خدمت میں اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔ دیو سنگھ نے کہا کہ 2011ء کوشیاری کمیٹی رپورٹ میں ون رینک ون پنشن پر عمل آوری کی حمایت کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT