Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ون ڈے سیریز، نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آکلینڈ۔ 23 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام)  پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، کولن منرو ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ روس ٹیلر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 25 جنوری کو کھیلا جائے گا جس کیلئے دھواں دار بلے باز کولن منرو کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ روس ٹیلر سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ کیوی ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹیم میں کورے اینڈرسن، ٹرینٹ بولٹ، گرانٹ ایلیٹ، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، لیوک رونچی، بی جے واٹلنگ، ٹاپ لیتھم، برینڈن میکولم، مچل مکیلافن، ایڈم ملنے، ہنری نیکولز اور مچل سیٹنر بھی ٹیم میں شامل ہونگے۔

TOPPOPULARRECENT