Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ووزنیاکی نے پیان پسیفک اوپن جیت لیا

ووزنیاکی نے پیان پسیفک اوپن جیت لیا

ٹوکیو 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپئن کیرولین ووزنیاکی نے خطابی مقابلے میں روسی کھلاڑی انستسیا پیولی چنکوا کو 6-0 ، 7-5 سے شکست دیتے ہوئے تیسرا ڈبلیو ٹی اے پیان پسیفک اوپن خطاب جیت لیا ہے۔ ڈنمارک کی سابق عالمی نمبر ایک کیرولین نے 75 منٹوں میں ہی ٹوکیو میں اپنے خطاب کا کامیاب دفاع کیا ہے۔ کیرولین کا رواں برس یہ پہلا خطاب ہے۔ اِس کے لئے انھیں گزشتہ 6 فائنلس میں ناکامیاں برداشت کرنی پڑی تھیں۔ ووزنیاکی نے خطابی مقابلے کا شاندار طریقہ سے آغاز کیا اور پہلا سیٹ 22 منٹوں میں بہ آسانی اپنے نام کرلیا جس میں انھوں نے حریف کھلاڑی کو ایک بھی گیم جیتنے نہیں دیا۔ کامیابی کے بعد ووزنیاکی نے کہاکہ یہ میرا ساتواں فائنل تھا اور میں سال کا پہلا خطاب جیتنا چاہتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT